بر طا نوی آرٹسٹ نسان جیوک (Nissan Juke )نےکا غذ کا استعمال کرکے کار کا ایک دیوہیکل ما ڈل تخلیق کیا ہے جسے دیکھ کر حقیقت کا گما ن ہو تا ہے۔
کالے اور پیلے رنگ کی اس کا ر کے ماڈل کو اصلی کار کے ہی حجم میں تیار کیا گیا ہے جس میں بیرونی باڈی کے ساتھ ساتھ سیٹوں، ٹائر، انجن،پائپ ، دروازے یہاں تک کہ نٹس اور بولٹس بھی
رنگین کا غذسے ہی تخلیق کیے گئے ہیں ۔
اس کار کی تصویر اور دیگر حصوں کے مختلف پرنٹس لے کر انہیں کاٹنے ، فولڈ کرنے اور پھر گوند سے چپکانے کے بعدایک مکمل گاڑی کے روپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جوکہ اس آرٹسٹ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کاغذی کار کو چلا نا ممکن تو نہیں لیکن کاغذ سے تیار ہونے کے با عث اس پر لکھنا بھی منع ہے۔